و زیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدر کی ملاقات، گوجر خان کے کامیاب جلسہ پر مبارکباد‘ اٹک میں جلسہ کی دعوت وزیراعظم نے قبول کر لی

پیر 22 اکتوبر 2012 16:43

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔22اکتوبر 2012ء) و زیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدر نے پیر کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں گوجر خان کے کامیاب جلسہ پر مبارکباد اور اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صدر آصف زرداری کی افہام و تفہیم کی پالیسی پر چلتے ہوئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چل رہی ہے ۔ وزیراعم نے کہا کہ حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے اور اسی بنیاد پر تمام حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو بلا تفریق ترقیاتی فنڈز دیئے جارہے ہیں۔