سکھر،پنو عاقل میں ونی قرار دی گئی بچی عدا لت میں پیش ، جر گے کے خلاف عدا لت میں در خوا ست دائرکردی گئی

منگل 23 اکتوبر 2012 21:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اکتوبر۔ 2012ء)پنو عاقل میں ونی قرار دی گئی بچی عدا لت میں پیش ، جر گے کے خلاف سکھر کی عدا لت میں در خوا ست دائرکردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنو عاقل کے گا ؤں گا جی خان چا چڑ سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ الہڈوائی نے آج اپنے وکیل کی معرفت خو د کو جر گے میں ونی قرار دینے کے خلاف سکھر کی سیشن کو رٹ میں اپنی د رخوا ست داخل کر ادی ہے ان کی در خوا ست کی سما عت سکھر کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے کی اورتھو ڑی دیر تک سما عت کے بعد مخا لف وکیل کی در خواست پر سما عت پچیس اکتو بر تک ملتوی کر دی اس مو قع پر بچی کے باپ الہڈنو نے بتا یا کہ اس کے بھائی شاہ ڈ نو نے کچھ عرصہ قبل ان کے مخالف گروہ کی لڑ کی مسما ت حیا تاں کے ساتھ گھر سے فرار ہو کر عدا لت میں پسند کی شاد ی کی تھی شادی کے کچھ عرصہ بعد مخالفیں ان سے حیا تاں کو بھی لے گئے اور انہوں نے علا قے کے با اثر افراد کے پاس جر گہ منعقد کر اکر اس میں ہم پردو بچیوں کو بدلے میں دینے اور چا ر لا کھ روپے ہر جا نہ عائد کرا یاجن میں سے مخالفین میری بھتیجی با رہ سالہ سسئی کو لے گئے ہیں اور اب میری معصوم بیٹی الہڈوائی کو بھی لے جا نا چاہتے ہیں اس لیے ہم نے اس جر گہ کیخلاف احتجاج بھی کر چکے ہیں مگر کسی نے نہیں سنی اور انصاف کے لیے عدا لت میں آئے ہیں انہوں نے بتا یا کہ ملزمان نے ہمارے گا ؤں کے تمام راستے بند کر رکھے ہیں میری حکام با لا اور سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ میری بچی کی زندگی بچا ئی جا ئے اس موقع پر بچی نے با ت کر تے ہو ئے کہا کہ وہ ملزمان کے پاس جا نا نہیں چا ہتہ اس کی زندگی بچا ئی جا ئے او ر ملزمان کے چنگل میں پھنسی اس کی چچا زاد بہن سسئی کو بھی با زیا ب کر ایا جا ئے۔