شریفوں کے بعد اصغرخان کیس کے فیصلے سے متاثر ہ جتوئی خاندان کا تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کرانے کامطالبہ

منگل 23 اکتوبر 2012 21:56

نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23اکتوبر۔ 2012ء)مسلم لیگ (ن) کے بعداصغرخان کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متاثرہونے والے جتوئی خاندان نے بھی کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے جوڈیشل کمیشن سے کرانے کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

منگل کو نیشنل پیپلز پارٹی کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ خان جتوئی نے لودھی ہاؤس محراب پور میں پی ایس 21 کے انتخابی جلسہ سے خطاب میں کہاکہ حکومت ایف آئی اے کی تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے اس لئے تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کی بجائے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ جتوئی کے والد سابق نگران وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی پر بھی 50لاکھ روپے لینے کا الزام ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ(ن) ایف آئی اے سے کیس کی تحقیقات کرانے پرتحفظات اظہارکرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کامطالبہ کرچکی ہے ۔