دفاعی بجٹ پر غور کیا جا رہا ہے ،شمسی ائیر بیس سمیت تمام ادارے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ملالہ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، صدر اور آرمی چیف کو آگاہ کر دیا گیا ہے، وزیر دفاع نوید قمر کی ٹنڈو محمد خان میں وحیدہ شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو

پیر 29 اکتوبر 2012 21:39

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔29اکتوبر ۔2012ء) وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ دفاعی بجٹ پر غور کیا جا رہا ہے، شمسی ائیر بیس سمیت تمام ادارے محفوظ ہاتھوں میں ہیں، ملالہ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، اس بارے میں صدر اور آرمی چیف کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔وہ ٹنڈو محمد خان میں وحیدہ شاہ کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

نوید قمر نے کہا کہ شمسی ائیر بیس سمیت تمام ادارے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ۔ دفاعی بجٹ پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عدالت اگر خط سے متعلق حالیہ فیصلہ پہلے دے دیتی تو جمہوریت کی کامیابی ہو جاتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ترپن سے پارٹی جس امیدوار کو بھی ٹکٹ دے گی اس کی بھر پور حمایت کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے صدر اور آرمی چیف کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے