پی پی کے جلسے میں فائرنگ کا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

منگل 30 اکتوبر 2012 11:42

خیرپور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔30اکتوبر 2012ء) خیرپور میں پیپلز پارٹی کے جلسے پر فائرنگ کر نے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ ملزم کے سر کی قیمت 25لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

خیرپور میں پیپلز پارٹی کے جلسے میں فائرنگ کر نے والا مرکزی ملزم عزیز جانوری کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے ایس ایس پی سکھر پیر محمد شاہ کے مطابق ملزم باگڑجی تھانے میں قید تھا جہاں سے اس کے ساتھی اسے فرار کر نے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک پولیس اور ملزمان میں مقابلہ ہوگیا جس پر فائرنگ سے ملزم عزیز جانوری مارا گیا ملزم عزیز جانوری نے ایک ماہ قبل خیرپور کے علاقے گوٹھ صدورو جانوری میں پیپلز پارٹی کے جلسے پر فائرنگ کی تھی جس میں ایک صحافی سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے تھے خیرپورپولیس نے عزیز اللہ جانوری کو پنجاب کے علاقے بہاول پور سے گرفتار کیا تھا جس کو خیرپور میں تفتیش کے بعد سکھر منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس مقابلے میں وہ مارا گیا ۔

ملزم عزیز جانوری کے سر کی قیمت سندھ حکومت نے 25لاکھ روپے مقرر بھی کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :