پولیس کی کارروائی ‘ سول ہسپتال فیصل آبادسے بچوں کی خریداری کے الزام میں خاتون گرفتار

بدھ 31 اکتوبر 2012 15:40

فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔31اکتوبر 2012ء) پولیس نے کامیاب کارروائی کے بعد سول ہسپتال فیصل آبادسے بچوں کی مبینہ خریداری کرنے والے خاتون کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایک خاتون سول ہسپتال میں بچوں کی خریداری کیلئے پمفلٹ تقسیم کر رہی تھی کہ ہسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو پمفلٹ سمیت گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :