Live Updates

عمران خان اور نواز شریف سیاست میں ابھی بچے ہیں انہیں سیاست سیکھنے کے لئے صدر زرادری جیسے استاد کی ضرورت ہے ، صدر زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں ، اپنے مہروں سے بڑے بڑے سیاست دانوں کو شکست دی ، آئندہ انتخابات میں خود کو سیاست کا تیس مار کہنے والوں کو شکست دیں گے ، سندھ کے قوم پرست پنجاب سے پیسے لیکر سندھی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ، سندھی عوام با شعور ہیں ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ،پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان کا صحافیوں کے عزاز میں دیئے گئے عشایئے سے خطاب

جمعرات 1 نومبر 2012 20:10

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2012ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان نے کہاکہ ہے کہ عمران خان اور نواز شریف سیاست میں ابھی بچے ہیں انہیں سیاست سیکھنے کے لئے صدر آصف علی زرادری جیسے استاد کی ضرورت ہے صدر آصف علی زرداری شترنج کے کے بڑے کھلاڑی ہیں انہوں نے اپنے مہروں سے بڑے بڑے سیاست دانوں کو شکست دی اور آئندہ عام انتخابات میں بھی اپنے آپ کو سیاست کا تیس مار کہنے والوں کو بھی شکست دیں گے سندھ کے قوم پرست پنجاب سے پیسے لیکر سندھ کے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں مگر سندھ کی عوام با شعور ہوچکی ہے اب وہ ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے ۔

وہ یہاں صحافیوں کے عزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کوئی انقلاب کی بات کر رہا تو کوئی سونامی کی مگر پاکستان پیپلز پارٹی صرف عوام کی بات کر تی ہے اور انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے ملک کو درپیش مسائل سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ایک لاکھ سے زائد بیروز گاروں کو روز گار دیا اور ملک سمیت سندھ بھر میں رکارڈ ترقیاتی کام کرواے جس کی مثال سالوں میں نہیں ملتی اس موقع پر منظور بروہی ،یعقوب کھوکھر ،میر حسن لغاری ،ڈاکٹر شفقت و دیگر بھی موجود تھے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات