فیصل آباد،نوکری نہ کرنے پربھائی نے بھائی کو گولی مار دی

جمعہ 2 نومبر 2012 12:08

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔2نومبر 2012ء) فیصل آباد میں نوکری نہ کرنے پربڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کوگولی ماردی۔جمعہ کوپولیس کے مطابق منصور آباد کے علاقے میں عبدالغفار نامی شخص نے اپنے چھوٹے بھائی 22سال کے فاروق کو کام نہ کرنے پرڈانٹا تو دونوں کے درمیان تکرارہوگئی۔

(جاری ہے)

جھگڑے کے بعد بڑے بھائی نے غصے میں آکر چھوٹے بھائی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اہل محلہ نے فاوروق کوزخمی حالت میں الائیڈ اسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :