رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ

جمعہ 2 نومبر 2012 12:21

فیصل آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین، آئی این پی ۔2نومبر 2012ء) رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ میں 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے دی گئی تفصیلات کے مطابق جولائی تا ستمبر 2012ء کے دوران کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ کی مالیت 67 کروڑ ڈالر رہی جبکہ جولائی تا ستمبر 2011ء کے دوران ایکسپورٹ کی مالیت 63 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی، مقدار میں بھی 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران کاٹن کلاتھ کی ایکسپورٹ کی مقدار 47 کروڑ سکوائر میٹر رہی جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے میں ایکسپورٹ کی مقدار 51 کروڑ سکوائر میٹر تھی۔