Live Updates

آئی سی سی میچ یاسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کرے، کرکٹ کرپشن سے کھیل کی خوبصورتی اور حسن ماند پڑرہا ہے، کرکٹ میں اتنا پیسہ آگیا ہے ‘ اب بھی اگر کوئی غلط حربے استعمال کرتا ہے کہ وہ بددیانت ہے ، شیوسینا کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا،دونوں ممالک کے عوام کرکٹ مقابلوں اور تعلقات کے خواہش مند ہیں۔ 1992ء ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان کا بھارتی اخبار کو انٹرویو

جمعہ 9 نومبر 2012 13:38

آئی سی سی میچ یاسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد ..
نئی دہلی(اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012 ) 1992ء ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ آئی سی سی میچ یاسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کرے ۔بھارتی اخبار کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ کرکٹ کرپشن سے کھیل کی خوبصورتی اور حسن ماند پڑرہا ہے جس کیلئے عالمی تنظیم کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ کرکٹ کے کھیل سے شائقین دور ہو جائیں گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو کھیل رہنا چاہئے اس میں غیر قانونی عناصر کی مداخلت سے کھیل پر اعتماد ختم ہو جائے گا اور سٹیڈیم خالی ہو جائیں گے‘ عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں اتنا پیسہ آگیا ہے ‘ اب بھی اگر کوئی غلط حربے استعمال کرتا ہے کہ وہ بددیانت ہے جس پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فکسر کے خلاف ٹھوس اقدامات کے حوالے سے کوئی دوسری رائے نہیں‘ چند کھلاڑیوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے تو معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپاٹ فکسنگ سیکنڈل سازش تھی جس میں ہمارے کھلاڑی استعمال ہوئے جس پر کرکٹ کو ناقابل تلافی نقصان ہوا‘ عمران خان نے کہا کہ شیوسینا نے ماضی میں دھمکیاں دی تھیں۔ ان کی دھمکیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ دونوں ممالک کے عوام کرکٹ مقابلوں اور تعلقات کے خواہش مند ہیں‘ حالات تبدیل ہو چکے ہیں ‘ ہمیں مل جل کر رہنا ہو گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات