پاکستان اور بھارت کی قومی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ 13 نومبر کو فیصل آباد میں کھیلا جائیگا

جمعہ 9 نومبر 2012 13:42

پاکستان اور بھارت کی قومی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ 13 نومبر کو فیصل آباد ..
فیصل آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔ آئی این پی، 11 نومبر 2012) پاکستان اور بھارت کی قومی کبڈی ٹیموں کے درمیان میچ 13 نومبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا اس سلسلے میں انتظامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بھی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام اور سیکرٹری جنرل رانا عمران احمد خان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان منعقد ہونے والے میچ کے شایان شان انعقاد کو یقینی بنایا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ جہاں کبڈی کے کھیل کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا وہیں فیصل آباد کے شہریوں کو تفریح کی سہولت بھی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی کا کھیل پنجاب کی ثقافت کا اہم جزو ہے جبکہ اس قسم کے مقابلوں کے انعقاد سے مثبت تعمیر ی سوچ کو تقویت ملنے کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کا فروغ بھی ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میچ دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جس میں شائقین کی انٹر ی بھی فری ہو گی۔