گھوٹکی : دیرینہ دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھائی ہلاک

ہفتہ 10 نومبر 2012 13:26

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10نومبر۔2012ء) گھوٹکی میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھائی ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے علاقے عادل پور میں پیش آیا۔ جہاں دیرینہ دشمنی پر چاچڑ برادری کے دو گروپوں میں پچھلے 4 برس تنازعہ چلا آرہا ہے۔

(جاری ہے)

آج صبح قادر پور سے موٹرسائیکل پر گھوٹکی آنے والے دو سگے بھائیوں پر چھپے ہوئے مسلح افراد نے اندھادھند فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو تعلقہ اسپتال گھوٹکی منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ لیکن ابھی تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ عنوان :