سکھر،ماتمی جلوس میں بھگڈر سے 3 افراد جاں بحق،10سے زائدزخمی

ہفتہ 24 نومبر 2012 14:19

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24نومبر۔2012ء)سکھرکے علاقہ روہڑی کے قدیمی ماتمی جلوس میں اچانک بھگڈر کی وجہ سے 3 افراد جاں بحق، جبکہ10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد اے ایس پی سٹی عبدالرحیم نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں سے معلومات حاصل کیں، جبکہ جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔اسپتال میں عزاداران کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، روہڑی میں قدیمی ماتمی جلوس ہرسال نکلتا ہے جس میں دور دراز سے لاکھوں عزادار شریک ہوتے ہیں۔