خیرپور ،ٹرین کی تاخیر سے آمد پر مسافروں کی توڑ پھوڑ،ہنگامہ آرائی، ٹکٹ گھر سمیت متعدد دفاتر نذر آتش ،پولیس اور رینجرز کا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ،50سے زائد عزادار مسافر گرفتار ،نا معلوم مقام پر منتقل

ہفتہ 24 نومبر 2012 18:11

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24نومبر۔2012ء) خیرپور ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی تاخیر سے آمد پر عزادار مسافروں نے توڑ پھوڑ شروع کر دی اورہنگامہ آرائی کی، جلاوٴ گھیراوٴ کرتے ہوئے ٹکٹ گھر سمیت متعدد دفاتر جلا دیئے ۔پولیس اور رینجرز کا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ۔50سے زائد عزادار مسافر گرفتار ۔نا معلوم مقام پر منتقل۔

ریلوے حکام نے مختلف اسٹیشنوں پر مسافر ٹرینیں روک دیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین لیٹ ہونے پر سینکڑوں عزادار و مسافرمشتعل ہو گئے جس کے باعث مشتعل مسافروں نے ریلوے اسٹیشن پر پتھراوٴ کر کے توڑ پھوڑاور جلاوٴ گھیراوٴ کر دیا جس کے نتیجے میں اسٹیشن ماسٹر آفیس ٹکٹ گھر سمیت دیگر آفیس جل کر خاکستر ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز ریلوے اسٹیشن پر پنہچ کر عزادار مسافروں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ 50سے زائد عزاداروں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ انتظامیہ نے کوریج کے لئے جانے والے صحافیوں کو واقعے کی کوریج کرنے سے روک دیا اور ان سے بدتمیزی بھی کی ریلوے حکام کے مطابق مشتعل افراد نے ٹکٹ گھر سے 60 ہزار سے زائد نقدی لے گئے اور ٹکٹوں کو آگ لگا نے کے ساتھ پرانا ریکارڈ بھی نذر آتش کر دیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کے بعد مختلف اسٹیشنوں پر مسافر ٹرینیں روک دی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہ ہو سکا تھا۔

متعلقہ عنوان :