سکھر ،رو ہڑی میں سا ڑھے چار سو سالہ ضریح اقدس کو پرسی دینے کی کو شش کے دوران 3 عزادار جا ں بحق، کئی زخمی و بے ہوش

ہفتہ 24 نومبر 2012 23:36

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24نومبر۔2012ء) رو ہڑی میں سا ڑھے چار سو سالہ ضریح اقدس کو پرسی دینے کی کو شش کے دوران تین عزادار جا ں بحق ہو گئے جبکہ کئی زخمی و بے ہوش ہو گئے,رو ہڑی میں آج علی الصبح چار بجے سا ڑھے چار سو سالہ قدیمی کر بلا معلی کا ما تمی جلوس نکا لا گیا یہ ما تمی جلو س مکمل اندھیرے میں تمام بتیاں بجھا کر نکا لا جا تا ہے جس میں لا کھوں افراد شر کت کرتے ہیں اس ضریح اقدس کوچھو نے اور پرسہ دینے کی کو شش میں تین عزادار جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی بے ہوش وزخمی ہو گئے جان بحق ہو نے وا لوں میں سے ایک کی شنا خت ہو سکی ہے جس کا نام عرفان بھٹی سکنہ نیو پنڈ سکھر بتا یا جا تا ہے جبکہ با قی دو نعشیں شنا خت کے لیے رو ہڑی اسپتال میں رکھی گئی ہیں زخمی و بہو ش ہو نے وا لے افراد کو وہان پر لگا ئے گئے مختلف اسکا ؤٹس تنظیموں کے کیمپوں میں طبی امداد دی گئی تا ہم شدید زخمیوں کو رو ہڑی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ اس ضریح اقدس کا ما تمی جلوس کل دوبارہ دو پہر کو بھی نکا لا جا ئے گا

متعلقہ عنوان :