بریڈ فورڈ کورٹ،امیگریشن فراڈ ! 6اور 4 برس کی سزائیں !

پیر 26 نومبر 2012 19:06

بریڈ فورڈ کورٹ،امیگریشن فراڈ ! 6اور 4 برس کی سزائیں !
{#EVENT_IMAGE_1#}بریڈ فورڈ(نمائندہ اُردو پوائنٹ انٹرنیشنل اشعر محمود) بریڈ فورڈ کراؤن کورٹ نے امیگریشن فراڈ میں ملوث یوسف امین اور سجاد خان کو 6اور 4 سال کی قید کی سزائیں سنا ئیں۔ تفصیلات کے مطابق بریڈ فورڈ کے رہائشی یوسف امین جو کہ ایک لاء گریجویٹ ہے ۔ 2006میں بھی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی اور جعلی ورک پرمٹ کی پاداش میں 15 ماہ تک جیل میں رکھا گیا اور اس پر تا زندگی وکالت پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یوسف نے رہائی سے صرف پانچ دن بعد TEMPLE AND KHAN نا م سے ایک فرم بنائی اور معصوم لوگوں کو امیگریشن کے نام پر لوٹنا شروع کر دیا ۔ جس میں ورک ویزا ، جعلی شادی وغیرہ ۔ یوسف نے Training Direct کے نام سے ایک کمپنی بھی بنا رکھی تھی جو سیٹیزن شپ کے جعلی سر ٹیفیکٹ بھی جاری کرتی تھی ۔ یوسف ایک دن میں تقریبا 24افراد سے ملتا تھا اور اس نے اس مکروہ کام سے تقریبا 262000پاؤنڈ کمائے ۔ دونوں افراد کو 6اور 4 سال کی سزائیں سنائیں گئیں ۔