سنی ایکشن کمیٹی کا سنی اتحاد کونسل اور(ق) لیگ کے اتحاد سے لاتعلقی کا اظہار،عام انتخابات میں (ق) لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے مقابلہ میں امیدوار لانے کا اعلان، امریکی ایجنٹوں کو آئندہ انتخابات میں شکست دینگے،(ق) لیگ کی قیادت نے امریکہ سے ڈالر وصول کرکے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے والی شخصیت کے ساتھ الائنس کرکے چوہدری ظہور الٰہی کی روح کو تڑپایا ،تمام حلقہ جات میں مسلم لیگ )ق )کے امیدواروں کو شکست دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے ، ترجمان حافظ محمد امجد کابیان
منگل 27 نومبر 2012 23:26
(جاری ہے)
سنی ایکشن کمیٹی کے ترجمان حافظ محمد امجد نے کہا کہ مسلم لیگ( ق) اور سنی اتحاد کونسل کے الائنس کے بعد سنی ایکشن کمیٹی ،انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ،پاکستان علماء کونسل،تحفظ مدارس دینیہ،سنی وحدت کونسل اوردیوبند ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ ملک بھر میں( ق) لیگ کے امیدواروں کی مخالفت کی جائے گی اور الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط کروائی جائیں گی۔پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الٰہی کی سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم سے ملاقات اور الائنس کے بعد ق لیگ اپنی افادیت کھوچکی ہے۔پورے ملک میں مسلم لیگ کے امیدواروں کے مقابلہ میں علماء کرام اپنے امیدوار کھڑے کریں گے جوملک کی مقتدر سیاسی قوتوں سے ملکر مسلم لیگ ق کا ہرمیدان میں مقابلہ کریں گے۔پاکستان میں امریکی ایجنڈے پر فرقہ وارانہ فسادات کروانے والوں کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔آئندہ آنے والے انتخابات میں اسلام اور محب وطن قوتوں کو آگے لانے میں علماء کرام اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ملک بھر میں علماء و مشائخ سے ملاقاتیں کرکے تمام حلقوں کی رپورٹ مرکز کو پیش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ق) اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں کے مقابلہ میں اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ووٹ کے ذریعے امریکی ایجنٹوں کو آئندہ انتخابات میں شکست دیں گے،(ق) لیگ کی قیادت نے امریکہ سے ڈالر وصول کرکے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے والی شخصیت کے ساتھ الائنس کرکے چوہدری ظہور الٰہی کی روح کو تڑپایا ہے،تمام حلقہ جات میں مسلم لیگ ق کے امیدواروں کو شکست دینے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.