نوشہروفیروز ،7 ما ہ قبل خود سوزی کر نے والے محکمہ تعلیم کے ملازم وزیر راجپر کے ورثا ء کوتاحال انصاف نہیں مل سکا

ہفتہ 1 دسمبر 2012 16:20

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) نوشہروفیروز میں سات ما ہ قبل خود سوزی کر نے والے محکمہ تعلیم کے ملازم وزیر راجپر کے ورثا ء کوتاحال انصاف نہیں مل سکا ہے اور وہ انصاف کے لیے دربدر کی ٹھو کریں کھا نے پرمجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق خود سوزی کر نیوالے ملازم کے ورثاء نے سکھر پریس کلب کے سامنے انصاف کی فراہمی کے لیے بھو ک ہڑتال کی ۔

(جاری ہے)

ورثا ء تاج محمد ،بلا ول راجپر ، امام بخش و دیگر نے اس مو قع پر انہوں نے میڈیا کو بتا یا کہ وزیر راجپر کی خو د سوزی کو تین ما ہ ہو چکے ہیں مگر اس وقت تک ہم انصاف کے لیے در بدر ہیں مگر کوئی ہمارا پر سان حال نہیں اور نہ محکمہ تعلیم کے ان افسران اور ملازمیں کے خلاف کو ئی کا روائی کی گئی جن کی وجہ سے وزیر راجپر اس انتہا ئی اقدام اٹھا نے پر مجبور ہواانہوں نے بتا یا کہ وزیر راجپر کی پا نچ سال کی تنخواہیں اور لون کی رقم ہڑپ کر لی گئی جس کے ثبوت ہم نے حکام با لا کو فراہم کیے مگر غریب کا کوئی نہیں ہے اس کرپشن میں ملوث اہلکار آج بھی بڑے آرام سے ڈیو ٹیاں دے رہے ہیں مگر وزیر راجپر کے گھر میں آج بھی صف ما تم بچھی ہو ئی ہے آج بھی اس کے اہل خا نہ ان کی یا د میں بلک رہے ہیں مگر آنکھوں کے اندھے افسران اور حکمرانوں کو ان کی درد کی کو ئی پرواہ نہیں انہوں نے سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس ، صدر پا کستان ، وزیر اعلیٰ سندھ سے مطا لبہ کیا کہ خدرا وہ وزیر راجپر کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کر کے اس کی موت کی وجہ بننے والے اہلکا روں کے خلاف وہ کا روائی کریں تا کہ پھر کوئی وزیر راجپر اپنی موت آپ نہ مر سکے۔

متعلقہ عنوان :