سکھر، آل پا رٹیز کا نفرنس سکھر کی جا نب سے کالا باغ ڈیم کے سندھ دشمن منصوبے کیخلاف گھنٹہ گھر چوک پر احتجا جی مظاہرہ

ہفتہ 1 دسمبر 2012 16:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔1دسمبر 2012ء) آل پا رٹیز کا نفرنس سکھر کی جا نب سے کالا باغ ڈیم کے سندھ دشمن منصوبے کے خلاف سکھر شہر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر چوک پر ہفتہ کواحتجا جی مظاہرہ کیا گیا مظا ہرے میں شامل ایک شخس نے خود کو اس منصو بے کے خلاف علامتی پھا نسی بھی دی مظا ہرین کی قیا دت مو لانا عبید اللہ بھٹو، نثار گو پانگ اور اشفاق بھٹی نے کی اور اس مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ دشمن ہے جسے سندھ کے عوام کسی طور بننے نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ کا لا باغ ڈیم ایک مردہ گھوڑا ہے جس میں الیکشن کے قریب آتے ہی جان ڈال کر اس کے ذریعے سندھ کے عوام کے جذبات سے کھیلنے کی کو شش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کی زندگی و موت کا مسئلہ ہے اس کی جو لو گ حما یت کر رہے ہیں وہ سندھ کے دشمن ہیں جن کو ان کے نا پاک عزائم میں کا میاب ہو نے نہیں دیا جا ئے گا سندھ کے عوام نے پہلے بھی اس کے خلاف جدوجہد کی ہے اور اب بھی کریں گے انہوں نے اس مو قع پر سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی وحدت کو نقسان پہنچا نے وا لے لا ہور ہا ئی کورٹ کے اس فیصلے پر سو مو ٹو لیں ۔

متعلقہ عنوان :