خالی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے،چیف الیکشن کمشنر

اتوار 2 دسمبر 2012 16:41

نوشہرو فیروز(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔2دسمبر۔ 2012ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی سمیت دیگرخالی ہونے والی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے۔ یہ نشستیں عام انتخابات تک خالی رہیں گی۔

(جاری ہے)

نوشہروفیروز میں ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی کمپلیکس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ملک کا مستقبل صاف شفاف انتخابات سے وابستہ ہے۔ اگر انتخابات صاف شفاف نہ ہوئے تو ہمارے بچوں کا کوئی مستقبل نہیں رہے گا۔ ملک اور سیاسی جماعتوں کو بھی نقصان ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی سمیت دیگرخالی ہونے والی نشستوں پر اب ضمنی انتخابات نہیں کرائیں گے۔ یہ نشستیں عام انتخابات تک خالی رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :