پاکستانی کیوئسٹ محمد آصف نے 18 سال بعد سنوکر چیمپئن کا عالمی تاج پاکستان کے سر پر سجا دیا،ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے 10میچوں میں ناقابل شکست رہنے والے آصف نے فائنل میں برطانیہ کے کھلاڑی گیری ولسن کو 8 کے مقابلے میں 10فریم سے شکست دیکر چیمپئن شپ جیت لی ، آصف فائنل میچ جیتتے ہی اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے، فیصل آباد میں آصف کے گھر پر جشن کا سماں، مٹھائیوں کی تقسیم ، بھنگڑے ڈالے گئے، صدرزرداری ، وزیراعظم سمیت سیاسی قیادت کی مبارکباد، وزیراعلیٰ شہباز شریف کا محمد آصف کیلئے 10 لاکھ انعام کا اعلان
اتوار 2 دسمبر 2012 22:52
(جاری ہے)
1994ء میں پاکستانی محمد یوسف نے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ محمد آصف ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے اور فائنل میں انگلینڈ کے گیری ولسن سے سخت مقابلہ ہوا ۔ ایک موقع پر محمد آصف کو گیری ولسن پر 3 کے مقابلے میں 6 فریم کی برتری حاصل تھی مگر گیری ولسن نے جلد یہ برتری ختم کر کے میچ 6-6 سے برابر کر دیا تاہم اس کے بعد آصف نے برتری حاصل کی اور سکور کو 8 تک لے گئے تاہم اس موقع پر بھی گیری ولسن نے سکور 8-8 سے برابر کر دیا تاہم اس کے بعد محمد آصف نے عمدہ کھیل پیش کیا اور گیری ولسن کو سنبھلنے نہ دیا اور میچ 8 کے مقابلے میں 10 فریم سے جیت لیا۔
محمد آصف ایونٹ میں لگا تار 10 میچ جیت کر ناقابل شکست رہے۔ جونہی محمد آصف میچ میں فاتح قرار پائے تو وہ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو گئے۔ اس موقع پر سرکاری ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز پر بھی میچ کی بار بار سکورنگ بتائی جاتی رہی اور قوم میں ایک جذبہ پیدا کیا جاتا رہا۔ میچ کی فتح کے ساتھ ہی فیصل آباد میں محمد آصف کے گھر پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا اور لوگ ان کے گھر جمع ہو گئے۔ اس موقع پر فیصل آباد میں ان کے گھر پر مٹھائی تقسیم کی گئی اور خوشی میں بھنگڑے ڈالے گئے ۔ اپنی جیت کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے عالمی چیمپئن محمد آصف نے کہا کہ گیری ولسن کے خلاف مقابلہ آسان نہیں تھا تاہم جیت پر خوشی ہے انہوں نے کہاکہ میری جیت پاکستانی عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے جس پر قوم کا مشکور ہوں۔ محمد آصف کی کامیابی پر صدر زرداری ، وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی جیت پر محمد آصف کو مبارکباد دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے شہباز شریف نے 10 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.