راجہ ریاض کی مختصر ترین پریس کانفرنس، ڈیڑھ منٹ صحافیوں سے گفتگو کے بعد ایک فون کال پر نیوز کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے، لوہا اور ووٹ چور(ن) لیگ کا آئندہ الیکشن میں جنازہ نکال دینگے، پیپلز پارٹی کا ایک کارکن وزیراعظم بن سکتا ہے تو محنت کرنے والا پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہے ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمدکی میڈیا سے گفتگو

پیر 3 دسمبر 2012 22:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3دسمبر۔ 2012ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد خان کی مختصر ترین پریس کانفرنس، ڈیڑھ منٹ صحافیوں سے گفتگو کرنے کے بعد ایک فون کال پر پریس کانفرنس مختصر کرکے اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب دئیے بغیر چلے گئے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوہا اور ووٹ چور(ن) لیگ کا آئندہ الیکشن میں جنازہ نکال دیں گے، پیپلز پارٹی کا ایک کارکن اگر وزیراعظم بن سکتا ہے تو محنت کرنے والا پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی ایک گلدستہ ہے جو اس میں شامل ہوتا ہے اس سے سکون ملتا ہے۔