ریاست فوج اور سپریم کورٹ نہیں عوام ہیں ، رضا ربانی نے آئین کا بیڑہ غرق کرکے گورنر کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں ،پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران غنڈہ گردی اور دھاندلی کی گئی ،وحیدہ شاہ کو ایک تھپڑ مارنے کی سزا دی گئی مگر اصل دھاندلی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا سرکٹ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

بدھ 5 دسمبر 2012 23:07

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5دسمبر۔ 2012ء) گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ریاست فوج اور سپریم کورٹ نہیں بلکہ عوام ہیں ، رضا ربانی نے آئین کا بیڑہ غرق کرکے گورنر کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں ،پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران غنڈہ گردی اور دھاندلی کی گئی ،وحیدہ شاہ کو ایک تھپڑ مارنے کی سزا دی گئی مگر اصل دھاندلی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

وہ بدھ کو یہاں سرکٹ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آئین کی روح شفاف الیکشن ہیں ، ریاست فوج اور سپریم کورٹ نہیں بلکہ عوام ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ رضاربانی کو شاباش کہتے رہتے ہیں انہوں نے آئین کا بیڑا غرق کر دیا ، 18ویں ترمیم سے گورنر کے اختیارات میں واضح تبدیلی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رضاربانی کو شاباش کہتے رہتے ہیں انہوں نے آئین کا بیڑا غرق کر دیا ، 18ویں ترمیم سے گورنر کے اختیارات میں واضح تبدیلی آگئی ہے رضا ربانی نے آئین کا بیڑہ غرق کرکے گورنر کے اختیارات محدود کر دیئے ہیں ،پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران غنڈہ گردی اور دھاندلی کی گئی ،وحیدہ شاہ کو ایک تھپڑ مارنے کی سزا دی گئی مگر اصل دھاندلی کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے دھاندلی کرکے اپنا گراف بڑھانا ہے تو ایسا گراف انہی کو مبارک ہو ۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنایا گیا تو لاہور کا حال بھی کراچی جیسا ہوگا ۔کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کے دوران نگران حکومت غیرجانبدار رہے گی۔