سکھر، سی این جی کی بندش ،سینکڑوں گاڑیاں بند ،سڑکوں پر ٹریفک غائب ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

جمعرات 6 دسمبر 2012 18:56

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) سی این جی مالکان کی جانب سے سی این جی کی بندش ،سینکڑوں گاڑیاں بند ،سڑکوں پر ٹریفک غائب ، مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا سی این جی مالکان اور اوگرا میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی کئی سی این جی اسٹیشن مالکان نے اپنے سی این جی اسٹیشن بند رکھے جس کے باعث سی این جی اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جبکہ سی این جی اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے سی این جی گاڑیاں بند رہی اورمسافروں کو شدید پریشانی کا سمانا کرنا پڑاانہیں سی این جی کہ جگہ پیٹرول استعمال کرنا پڑا سی این جی کی بندش کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے ٹرانسپورٹرمسافروں سے زائد کر ائے صول کرتے رہے جس کی وجہ سے ان کے اور مسافروں کے درمیان تلخ کلا می کے واقعات بھی ہو ئے جبکہ مسافر اپنی منزل کی جانب جانے کیلئے کئی گھنٹے گاڑیوں کے اسٹاپ پر کھڑے رہے ۔

متعلقہ عنوان :