وزیراعلیٰ شہباز شریف عالمی چیمپئن آصف سے ملاقات اور انعام دینے کیلئے (کل) ان کے گھر آئینگے

جمعرات 6 دسمبر 2012 19:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6دسمبر۔ 2012ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف سے ملاقات اور انعام دینے (کل) جمعہ کو ان کے گھر جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ کے پیش نظر پورے علاقے میں صفائی سمیت دیگر انتظامات شروع کردیئے گئے۔ وزیراعلیٰ ورلڈ کپ جیتنے پر محمد آصف کو دس لاکھ روپے کا ان کو چیک دیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سنوکر کے عالمی بادشاہ کو سرکاری ملازمت دینے اور سنوکر اکیڈمی بنانے کیلئے جگہ کا اعلان بھی متوقع ہے۔