سکھر، شہر میں گندگی ، پانی کی قلت ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کرنے پر شہری اتحاد اور علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 7 دسمبر 2012 18:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔7دسمبر۔ 2012ء) سکھر شہر میں گندگی ، پانی کی قلت ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کرنے پر شہری اتحاد سکھر اور علاقہ مکینوں کی جانب سے نساسک انتظامیہ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ و دھرنانسا سک کے نااہل افسران کی غفلت کے باعث شہر میں گندگی کے ڈھیروں ، پانی کی قلت ،صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے خلاف شہری اتحاد کی جانب کارکنان کی بڑی تعداد نے چیئر مین مولانا عبید اللہ بھٹو کی قیادت میں کارکنان و علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں سیاہ توے ،جھاڑواور خالی برتن اٹھا کر قریشی روڈ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر علاقہ مکینوں نے نااہل نساسک افسران کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نساسک کے نااہل افسران نے سکھر کو مکمل تباہ و مفلوج کر دیا ہے نساسک کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت شہر میں گندگی کے ڈھیر وں اور شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت سے بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں مگر سکھر کے منتخب نمائندوں کو سکھر کی حالت زار پر کوئی ترس نہیں آتا اور وہ نااہل نساسک افسران کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے انہیں مزید سپورٹ کر رہے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کو تباہ کرنے والے نساسک کے نااہل افسران کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے نساسک بند کی جائے

متعلقہ عنوان :