فیصل آباد،وزیراعظم کی آمد سے چند منٹ پہلے سٹیج اور سٹیج کے احاطہ کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کیا گیا

ہفتہ 8 دسمبر 2012 18:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) وزیراعظم کی آمد سے چند منٹ پہلے سٹیج اور سٹیج کے احاطہ کو سراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کی فیصل آباد آمد سے چند منٹ پہلے سٹیج اور سٹیج کے احاطہ کو سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے چیک کیا ۔ایک موقع پر اچانک ایک کتا سٹیج کے سامنے ٹی وی کیمرہ کیلئے لگائے گئے گھڑے کے نیچے بیٹھ گیا تو سکیورٹی اہلکار پریشان ہوگئے مگر کتا وہاں رفع حاجت کے بعد آگے بڑھ گیا تو سکیورٹی اہلکاروں کی جان میں جان آئی ۔

متعلقہ عنوان :