اگلے پانچ سال میں دنیا کے قرضوں سے جان چھڑا لیں گے ،ہماری حکومت 300 ارب روپے کاقرضہ واپس کر چکی ہے ،ہم الزامات سے بالاتر ہوکر اپنی سیاست کر رہے ہیں،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 8 دسمبر 2012 19:54

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگلے پانچ سال میں دنیا کے قرضوں سے جان چھڑا لیں گے ،ہماری حکومت نے پہلی بار تین سو ارب روپے قرضہ واپس کیا ہے،ہم الزامات سے بالاتر ہوکر اپنی سیاست کر رہے ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں سکھر کے نواحی علاقے ڈریہا میں ایک ارب کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے اسپورٹس کمپلکس کی سنگ بنیاد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

سید خورشید احمد شاہ نے کہاکہ پچھلے سال حکومت نے ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس کی مد میں دوہزار ارب لیے ہیں،اس سال ٹیکس کی مد میں ہماراا ٹارگٹ تین ہزارارب تک پہنچ جائیگا،جس کے بعد قرضے لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی جس سے ملک میں لاکھوں کی تعداد میں روزگار ملے گاانہوں نے مزید کہا دیگر ہماری عوامی بھلائی کے دیگر منصوبوں کی طرح اسپورٹس پر بھی گہری نظر ہے اسی لئے ملک بھر کی طرح سکھر کے تعلقے میں اسپورٹس گراؤنڈ ز اور کمپلکس تعمیر کیے جارہے ہیں ۔