فیصل آباد پی پی پی کا گڑھ ہے، الیکشن میں موجودہ حکومت کے پٹواری‘ تحصیلدار نگرانی نہیں کریں گے، صاف اور شفاف الیکشن ہونگے،تخت لاہور والے ا اپنا بوریا بستر باندھ رکھیں، پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کاجلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 8 دسمبر 2012 19:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8دسمبر۔ 2012ء) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ فیصل آباد پی پی پی کا گڑھ ہے اور اس دفعہ الیکشن میں موجودہ حکومت کے پٹواری‘ تحصیلدار نگرانی نہیں کریں گے۔ بلکہ صاف اور شفاف الیکشن ہونگے اور تخت لاہور والے ا اپنا بوریا بستر باندھ رکھیں ۔ وہ گزشتہ روز یہاں بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ والوں نے مرکز اور پنجاب میں22مرتبہ حکومت کی مگر جب ایک کمشنرنے تھوڑا دبایا تو قوم کو معاہدہ کرکے جدہ بھاگ گئے ۔اس کے برعکس ہماری حکومت نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی اور اس مٹی کو خون پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو جب بھی پاکستان آئیں ساتھ میاں نواز شریف کو لے آئیں آج قوم کو بڑے بڑے دعوے کرکے بیوقوف بنانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں آصف علی زرداری وہ واحد صدر ہیں جنہوں نے اپنے تمام اختیار پارلیمنٹ کو دئیے اور جمہوریت کی خاطر قربانی دی انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پنجاب سے شریف برادران کا صفایا کردیں گے اور مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنالیں گے۔