سکھر، پو لیس کا تاجروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر نے اور پو لیس گردی کے خلاف شہر میں شٹر بند ہرتال، کا روباری و تجا ری مراکز بند، تا جروں کا احتجاجی مظاہرہ ، گھنٹہ گھر پر دھرنا ،جب تک مقدمہ واپس نہیں لیا جا تا احتجاج جا ری رکھیں گے، رہنما ؤں کا خطاب

پیر 10 دسمبر 2012 20:11

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10دسمبر۔ 2012ء) سکھر پو لیس کی جانب سے تاجروں کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کر نے اور پو لیس گردی کے خلاف دی گئی کال پر شہر میں مکمل شٹر بند ہرتال رہی ، تمام کا روباری و تجا ری مراکز بند ہے جبکہ تا جروں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو ئے گھنٹہ گھر پر دہرنا دیا جب تک مقدمہ واپس نہیں لیا جا تا احتجاج جا ری رکھیں گے رہنما ؤں کا خطاب تفصیلات کے مطابق سکھر پو لیس کی جانب سء گذشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سکھر پو لیس کی جا نب سے پچاس سے زائد تا جروں کے خلاف ڈیوٹی میں مداخلت کا مقدمہ درج کر نے اور گذشتہ روز پو لیس کی جا نب سے تا جروں پر لا ٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرنے کے خلاف مختلف تا جر تنظیموں کی جانب سے دی گئی کال پر سکھر شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال رہی شہر کے تمام تجارتی و کا روابری مراکزگھنٹہ گھر ، صرافہ بازار، نشتر روڈ ، مارچ با زار، اسٹیشن روڈ؛ ریس کو رس روڈ، فرئیر روڈ،نیم کی چاڑی ،ورکشاپ روڈ ، واری تڑ، انا ج بازار، شالیمار روڈو دیگر مکمل طور پر بند رہے جس کی وجہ سے سکھر میں کسی قسم کی کاروباری وتجارتی سر گر میاں معطل رہیں بعد ازاں تا جروں کی بڑی تعداد نے غوثیہ مسجد سے ایک احتجاجی ریلی نکا لی جس کی قیا دت تا جر تنطیموں کے رہنما ؤں ہا رون میمن ، جا وید میمن و دیگر نے کی ریلی کے شرکاء نے ہا تھوں میں پلے کا رڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر سکھر پولیس کے خلاف نعرے درج تھے ریلی کے شر کا ء نے سکھر کے مرکزی علاقے گھنٹہ گھر پر پہنچ کر دہرنادے کر بیٹھ گئے اس مو قع پر رہنما ؤں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ سکھر پو لیس کا رویہ شر منا ک تاجر کوئی گرفتاری نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ ایک تو ظلم پو لیس نے کیا اور الٹا انہوں نے تا جروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے جس کے خلاف ہم اس وقت تک احتجا ج جا ری رہیں گے جب تک مقدمہ واپس نہیں لیا جا تا انہو ں نے کہا کہ کسی کو تا جروں کے ساتھ زیا دتی کی اجازت نہیں دی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ اگر تا جروں کے ساتھ ہو نے والی اس زیا دتی کا ازالہ نہیں کیا گیا تو ہم پو رے سندھ کے تاجروں کو اکٹھا کرلین گے اور پھر سندھ بھر میں شتڑ بند ہڑتال کی کال دی جا ئے گی تا جروں کے احتجاج کے وقت پو لیس کی بھاری جمعیت گھنٹہ گھر پر مو جود تھی مگر آج پولیس نے تا جروں کے خلاف کوئی کا روائی نہیں کی جبکہ گذشتہ روز پو لیس نے تاجروں پر لا ٹھی چارج کیا اور ان پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تھی جس سے کئی افراد بے ہوش ہو ئے تھے

متعلقہ عنوان :