فیصل آباد ،سدھارمیں ایک گھرسے 50گھروں کو چوری سے گیس فراہمی کاانکشاف

پیر 10 دسمبر 2012 20:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔10دسمبر۔ 2012ء) محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے سدھارمیں ایک گھرسے 50گھروں کوناجائزطریقے سے گیس فراہمی کاانکشاف ہونے کے بعدمعاملہ دبادیا۔

(جاری ہے)

سدھارمیں ایک ایسے نجی گیس اسٹیشن کاانکشاف ہواتھاجہاں سے درجنوں گھروں کو غیرقانونی طورپرگیس فراہم کی جارہی تھی جس پر شہریوں سے 500روپے فی گھروصول کئے جارہے تھے اوراسی کنکشن سے مزیدکنکشن دئے جانے کے ایک ہزارروپے ایڈوانس وصول کئے جارہے تھے لیکن محکمہ سوئی گیس کے اہلکاروں نے مبینہ طورپر مذکورہ بااثرشخص کے ساتھ سازبازکرکے نہ صرف معاملہ دبادیابلکہ اسے نہ توکوئی جرمانہ کیاگیا اورنہ ہی اس کے خلاف کوئی ایف آئی آردرج کروائی گئی تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈسدھاراڈہ پر ایک شہری نے خفیہ طورپر درجنوں گھروں کو کنکشن فراہم کررکھاتھااوروہ گیس استعمال کرنے والوں سے پانچ سوروپے فی گھر جبکہ ایڈوانس کے طورپر ایک ہزارروپے وصول کرتاتھا اوریہ سلسلہ کئی مہینوں سے جاری تھا لیکن اب جب بااثرشخص نے سوئی گیس اہلکاروں کوبروقت مبینہ منتھلی نہیں دی توانہوں نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے درجنوں گھروں کوگیس کی فراہمی معطل کردی جس کے بعد بااثرشخص نے ایک بارپھر سوئی گیس اہلکاروں کے ساتھ مک مکا کرکے بھاری رشوت دے کر عملہ کواپنے خلاف مزید کوئی بھی کارروائی کرنے اورایف آئی آردرج کروانے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :