پیرمحل،بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے انڈسٹری تباہ ، لاکھوں مزدور بے روز گار ہوکر خودکشیاں کرنے پر مجبور

بدھ 12 دسمبر 2012 17:18

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔12دسمبر۔ 2012ء) بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث انڈسٹری تباہ ہورہی ہے ،اور لاکھوں مزدور بے روز گار ہوکر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ،روٹی کپڑا اور مکان دینے کے دعویدار حکمرانوں کے بلند و بانگ نعروں کے باوجود عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے گھمبیر صورتحال اختیار کررہے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس مفاد عامہ کے صدر قاضی غیاث الدین جانباز نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک وقوم کے مفادات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے ہٹ دھرمی اختیار کر رکھی ہے ،اور عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکے ڈال کر اپنی تجوریاں بھرنے میں لگے ہوئے ہیں ،کرپٹ حکمرانوں کی بے تحاشا لوٹ مار کے باعث قومی ادارے بری طرح تباہ ہوچکے ہیں ،امریکہ نوازحکمرانوں کی امریکہ نواز پالیسیوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب تک حکمران امریکی غلامی کا طوق گلے سے اتار کر خود مختار عوامی مفاد میں پالیسیاں ترتیب نہیں دیتے ،ملکی حالات سنور نہیں سکتے ۔

متعلقہ عنوان :