سکھر،محکمہ تعلیم کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 13 دسمبر 2012 19:23

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13دسمبر۔ 2012ء) محکمہ تعلیم (کالج سائیڈ )سکھر کے ملازمین کی بڑی تعداد نے تنخواہوں کی عدم فراہم کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے محکمہ تعلیم (کالج سائیڈ ) کے ملازمین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر کالج اور تعلیم کے نااہل افسران کی ناقص پالیسوں کی باعث ملازمین بھوک افلاس کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر کالجزاور تعلیم کے نااہل افسران کی بدولت آج پانچ سو سے زائد ملازمین کی چودہ ماہ کی تنخواہ بندکر دی گئی جس کے باعث ملازمین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں شکایات کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہے مظاہرین کو کہنا تھا کہ جمہوری حکومت کے دعوے دار حکومت میں ملازمین کیساتھ جو سلوک ہو ا ہے وہ کسی اور حکومت میں نہیں ہوا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں مزید پریشانی سے بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :