سکھر میں سی این جی کی بندش،لو گوں کو سخت پریشا نی کا سامنا کرنا پڑ ا، زائد کرائے لینے پر ٹرانسپورٹرز اور مسافروں میں تلخ کلامی

ہفتہ 15 دسمبر 2012 19:58

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15دسمبر۔ 2012ء) سکھر میں سی این جی کی بندش ، سی این جی سٹیشن ویران ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں،گاڑی مالکان گاڑیوں کو دھکا لگانے پر مجبور ، ٹرانسپورٹروں نے کرائے بڑھا دیئے سندھ بھر کی طرح سکھر میں بھی سی این جی کی ہفتہ وار بند ش کے با عث سکھر کے تمام سی این جی سٹیشن بند رہے سی ا ین جی سٹیشن بند ہونے کی وجہ سے پورا دن سٹیشنوں پر ویرانی چھائی رہی تو دوسری جانب سی این جی بند ش کی وجہ سے لو گوں کو سخت پریشا نی کا سامنا کرنا پڑ ااورانہیں سی این جی کہ جگہ پیٹرول استعمال کرنا پڑا سی این جی کی بندش کا فا ئدہ اٹھا تے ہوئے ٹرانسپورٹروں نے مسافروں سے زائد کر ائے وصول کرنا شروع کر دیئے جس کی وجہ سے ان کے اور مسافروں کے درمیان تلخ کلا می کے واقعات بھی رونما ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :