پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سلور سپر لائٹ ویٹ چیمپئن بن گئے

اتوار 16 دسمبر 2012 12:01

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سلور سپر لائٹ ویٹ چیمپئن بن گئے
{#EVENT_IMAGE_1#}لاس اینجلس(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16دسمبر۔ 2012ء) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے امریکی باکسر کارلوس مولینا کو شکست دے کر ڈبلیو بی سی سلور سپرلائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

لاس اینجلس کے میموریل سپورٹس ارینا میں کھیلے گئے مقابلے میں عامر خان نے کارلوس مولینا کو 10 ویں راؤنڈ میں ہی ناک آؤٹ شکست دیدی۔ فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے عامر خان نے کہا کہ فتح کا مکمل کریڈٹ میرے کوچ کو جاتا ہےاور میں اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلا۔ انہوں نے کہا کہ مقابلہ زبردست تھا اور مجھے بہت مزا آیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سلور سپر لائٹ ویٹ چیمپئن بن گئے

متعلقہ عنوان :