گھوٹکی: ایڈیشنل سیکرٹری خیبر پختونخوا 75 لاکھ تاوان کی ادائیگی پر رہا

اتوار 16 دسمبر 2012 13:56

گھوٹکی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔16دسمبر۔ 2012ء)کراچی میں دو ماہ قبل اغوا ہونے والے خیبر پختون خوا کے ایڈیشنل سیکرٹری کو بازیاب کرا لیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا محمد رمضان کو دو ماہ قبل گلشن اقبال سے اغوا کیا گیا تھا. اغوا کاروں نے رہائی کے لیے دو کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ محمد رمضان کے بھائی کے مطابق اغوا کاروں کو 75 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد محمد رمضان کی رہائی عمل میں آئی۔ ایڈیشنل سیکرٹری محمد رمضان کو اغوا کاروں نے تاوان کی وصولی کے بعد گھوٹکی سے رہا کردیا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔