فیصل آباد،8دن بعد بھی صنعتوں کو گیس کی فراہمی شروع نہ ہوسکی

اتوار 16 دسمبر 2012 18:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) فیصل آباد میںآ ٹھویں روز بھی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند رہی محکمہ سوئی گیس کے مطابق فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس بندش کا فیصلہ طلب اور رسد میں فرق بڑھ جانے پر کیا گیا ہے۔گیس نہ ملنے سے ٹیکسٹائل صنعتوں میں کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔چند فیکٹریوں میں لکڑیاں جلاکر بوائلر چلائے جارہے ہیں۔تاہم بیشتر صنعتوں میں گزشتہ 8 روز سے کام بند ہونے کے باعث روزانہ اجرت پر کام کرنے والے محنت کش مشکلات کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :