پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے جتنی قربا نیاں دی ہیں اتنی قربا نیاں ہندوستان ، ایشیا اور پو ری دنیا میں کسی نے آج تک نہیں دیں اور نہ اس کی مثال اس صدی میں کہیں ملتی ہے، جیئے بھٹو کا نعرہ ایک اصول بن چکا ہے، یہ نعرہ اب صرف سندھ کے نہیں ملک بھر کے عوام کا نعرہ ہے ،نہ کسی کے پاس ایسا نعرہ ہے اور نہ ہی پیپلزپا رٹی کے نوجوانوں کے علاوہ ایسا کو ئی نعرہ لگا ہی نہیں سکتا،نئے بلدیاتی نظام سے سندھ میں نہ کو ئی آسمان گرا ہے نہ کو ئی زمین پھٹی ہے، جن لو گوں نے آج پیر پگا ڑا کواپنا سربراہ بنا یا ہے انہوں نے تو پہلے سندھ کے عوام کی خدمت کا نعرہ لگا کر پیپلز پا رٹی چھو ڑ نے والے سب سے برتے قوم پر ست کو بھی اپنا سر براہ بنا یا تھا ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کااجلاس سے خطاب

اتوار 16 دسمبر 2012 21:16

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔16دسمبر۔ 2012ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے جتنی قربا نیاں دی ہیں اتنی قربا نیاں ہندوستان ، پا کستان ، ایشیا اور پو ری دنیا میں کسی نے آج تک نہیں دیں اور نہ اس کی مثال اس صدی میں کہیں ملتی ہے جیئے بھٹو کا نعرہ ایک اصول بن چکا ہے یہ نعرہ اب صرف سندھ کے نہیں ملک بھر کے عوام کا نعرہ ہے اورنہ کسی کے پاس ایسا نعرہ ہے اور نہ ہی پیپلزپا رٹی کے نوجوانوں کے علاوہ ایسا کو ئی نعرہ لگا ہی نہیں سکتانئے بلدیاتی نظام سے سندھ میں نہ کو ئی آسمان گرا ہے نہ کو ئی زمین پھٹی ہے جن لو گوں نے آج پیر پگا ڑا کواپنا سربراہ بنا یا ہے انہوں نے تو پہلے سندھ کے عوام کی خدمت کا نعرہ لگا کر پیپلز پا رٹی چھو ڑ نے والے سب سے برتے قوم پر ست کو بھی اپنا سر براہ بنا یا تھا مگر بعد میں اسے بھی چھوڑ دیا اب دیکھتے ہیں کہ وہ پیر پگا ڑا کا کتنا ساتھ دیتے ہیں ہم اپنی کا رکردگی پر کسی او رکے نہیں صرف اور صرف عوام کے سامنے جوابدہ ہیں ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے سکھر میں پیپلز پارٹی سکھر ڈویزن کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا سندھ کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ لاکھوں لاکھوں کی رٹ لگا نے والوں نے لاکھوں لوگ ابھی دیکھے کہاں ہیں جس طرح اخبارات نے محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر ان کا استقبال کر نے والوں کی تعداد تیس لاکھ لوگ لکھی اور انٹرنیشنل میڈیا نے بھی اس کی تا ئید کی اور انشاء اللہ ستائیس دسمبر کو بھی لکھیں گے کہ ستائیس دسمبر کے جلسہ تاریخی تھاکم نہیں تھا انہوں نے کہا کہ1986سے اقتدار میں رہنے والوں جن لو گوں کو آج سندھ کا درد کھائی دے رہا ہے نے اپنے دور میں سندھ کو نظر انداز کیا یہ پیپلزپارٹی تھی جس نے دیگر صو بوں کی طرح سندھ کی خدمت کی ان کا جلسہ ہمارے لیے چیلنج نہیں اور نہ ہم مقابلہ کرنا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے مخالفین کے بھی زمانے دیکھے ہیں وہ اپنی کا رکردگی تو سامنے لا ئیں کچھ کر کے تو دکھا ئیں ہم نے ساڑھے چار سالوں میں وہ کچھ کیاہے جو برسوں سے نہیں ہواانہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے سندھ کے لوگوں کے بارے میں جو بات کی اس کا ہم نے عملی میدان میں بھی اس کا جواب دیا تو اسمبلی میں بھی اور بتا دیا کہ سندھ کے لوگ با شعور ہیں وہ آنکھیں بند کر کے کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو سے لے کر مخالف قوتوں نے پیپلز پا رٹی کو ناکام بنا نے کی کو ششیں کی ہیں اور وہ آج بھی پیپلز پا رٹی کے خلاف کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر مخالفین نے اپنے دور میں کو ئی کا رکردگی کی ہے تو سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ کا لا باغ ڈیم کے ایشو کے پیچھے اس کے فنا نسروں کا ہا تھ ہے انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو آج بھی لو گوں کے دلوں میں زندہ ہیں انہوں نے اپنی زندگی میں کئی آمروں کا مقابلہ کیا سختی ہو نے کے با وجود وہ عوام کے لیے میدان میں رہیں انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کو اسٹیل مل کے قیام کے وقت اسے بنا نے سے رو کنے کی کوشش کی مگر انہوں نے مل بنا دی جس میں آج تیس ہزار لو گ روزگار سے وابستہ ہیں اس مو قع پر پیپلز پا رٹی سندھ کے نائب صدر و صو بائی وزیر روینیو جام مہتاب ڈہر ، پیپلز پا رٹی سکھر ڈویزن کے صدر و صو با ئی وزیر جام سیف اللہ دہا ریجو،صو بائی وزیر عبد الحق بھرت ، رکن سندھ اسمبلی و سکھر کے ضلعی صدر انور خان مہر ، صحت کی پا رلیمانی سیکریٹری ڈا کٹر مہرین بھٹو ، مشتاق سرہیو،قا ضی عبد السمیع ، فقیر ذا کر ہیسبا نی و دیگر نے خطاب کیا جبکہ اجلاس میں سندھ کے وزیر بلدیات آغا سراج درانی ، ریلوے کے پا رلیمانی سیکریٹری نعمان اسلام شیخ ، ایم این اے نواب وسان ، این سی ایچ ڈی کی چئیر پرسن سیدہ نفیسہ شاہ ، ارکان سندھ اسمبلی را ئے ناز بو زادار ، سید بچل شاہ ، ڈا کٹر نصر اللہ بلو چ کے علاوہ سکھر خیر پور ، گھوٹکی اور نو شہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے پیپلز پا رٹی اور اس کی ذیلی جما عتو ں کے عہد ید اران نے شر کت کی اجلاس میں شہید ذو الفقار علی بھٹو ، محترمہ بینظیر بھٹو ، شا ہنواز بھٹو ، میر مرتضے بھٹو سمیت پیپلز پا رٹی کے دیگر شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فا تحہ خوانی بھی کی گئی