سکھر،خسرہ نے دو دن میں پانچ معصوم بچوں کی جان لے لی

پیر 17 دسمبر 2012 21:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17دسمبر۔ 2012ء) سکھر کے نواحی علاقوں میں خسرہ کی بیماری نے دو دن میں پانچ معصوم بچوں کی جان لے لی ۔

(جاری ہے)

سکھر کے نواحی علاقے صالح پٹ،اڑوڑ،نارہ اور ترائی میں خسرے کی بیماری کے باعث دو دن میں پانچ معصوم بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹے ہیں جبکہ تیزی سے پھیلتی ہوئی اس بیماری نے دیہی علاقوں میں رہنے والوں کو خوفزدہ کردیا ہے جبکہ وہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی بھی شکایت کرتے نظرآتے ہیں ڈاکٹروں کے مطابق خسرہ کی بیماری ہر سال نومبر اور دسمبر میں پھیلتی ہے اور اس کو روکنے کا واحد حل اس کے متعلق عوام میں آگاہی اور بروقت ویکسین ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ہزاروں کی آبادی والے علاقوں میں چند ہی ویکسینیٹر موجود ہیں جو کہ ناکافی ہیں ہر سال پھیلنے والی اس بیماری کو روکنے اور قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اب تک ان علاقوں میں کوئی آگاہی پروگرام نہیں دیا جاسکا ہیجس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خسرے کی بیماری سے بچاؤ کے لئے فوری اقدامات کر کے مزید جانوں کو بچائیں ۔

متعلقہ عنوان :