خیرپور ، پولیو ٹیموں پر حملے کے بعد پولیو ٹیموں کا بائیکاٹ ، ہزاروں بچے پولیو ویکسین سے محروم

بدھ 19 دسمبر 2012 21:35

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔19دسمبر۔ 2012ء) کراچی ،پشاور میں پولیو ٹیموں پر حملے کے بعد ضلع خیرپور میں پولیو ٹیموں نے بائیکاٹ کر دیا، ہزاروں بچے پولیو ویکسین سے محروم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی ،پشاور میں پولیو ٹیموں کے حملوں کے بعد خیرپور ضلع میں بھر میں پولیو ٹیموں نے بچوں کو پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا ہے جس سے ہزاروں بچوں پولیو کے قطروں سے محروم ہوجائیں گے خیرپور ضلع 8تحصیلوں جس میں کوٹ ڈیجی ،فیض گنج ،نارا ،ٹھری میرواہ پریالو ،صوبھوڈیرو ،گمبٹ اورپیر گوٹھ شامل ہیں اس موقع پر پولیو ٹیم کے رضاکاروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنماء علی حسن کٹوہر،عمران بھٹی ،روش سومرو ،عبد الجلیل کٹوہرخیرپور پریس پینل کے صحافیوں کو بتایا کہ پورے ملک میں قومی فرض انجام دینے والے پولیو ٹیم کے رضاکاروں پر حملے کئے جارہے ہیں جس کے باعث ہم لوگ عدم تحفظ کا شکار ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کو فوری طور پر پولیو ٹیم پر حملے کر نے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

متعلقہ عنوان :