سکھر، آل پا رٹیز کو نسل کابڑھتی ہو ئی دہشت گردی ، لا قانونیت ، اور بد امنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 20 دسمبر 2012 19:17

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔20دسمبر۔ 2012ء) سکھر میں آل پا رٹیز کو نسل کی جا نب سے ملک میں بڑہتی ہو ئی دہشت گردی ، لا قانونیت ، اور بد امنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی مظاہرے میں سکھر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداران و کا رکنان نے شر کت کی جن کی قیا دت آل پا رٹیز کو نسل کے صدر مشرف محمود قادری ، جنرل سیکریٹری ڈا کٹر سعید اعوان ،حا جی اعجاز میمن ،محمد عظیم عباسی ،مو لانا عثامان فیضی ،صاحبزادہ رضوان قادری کر رہے تھے اس مو قع پر انہوں نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ملک دشمن عنا صرپا کستان کی جڑیں کھو کھلی کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں اور اس لیے وہ ملک میں دہشت گردی اور لا قانیت پھیلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پو لیو کے لیے خدمات انجام دینے وا لوں پر حملے نا قابل برداشت ہیں اس وقت میں ریا ست پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہاس طرح کی دہشت گردی کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدا ما ت کرے یہ ایک سو چی سمجھی سازش کا حصہ ہے تا کہ پا کستان کو غیر امن ملک قرار دلوایا جا سکے ان حا لا ت میں عوام پر بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس کے خلاف میدان عمل میں نکل آئے اور ثا بت کر دے کہ ہم سچے پا کستانی ہیں اور پا کستان سے دہشت گردی کو ختم کر کے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :