فیصل آباد کی صنعتوں کو 36گھنٹوں کیلئے سی این جی بحال کردی گئی

جمعہ 21 دسمبر 2012 12:03

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21دسمبر 2012ء) فیصل آباد کی صنعتوں کو 13 دن کی طویل بندش کے بعد 36 گھنٹوں کیلئے گیس بحال کر دی گئی ہے ۔ٹیکسٹائل فیکٹریوں کا پہیہ چلنا شروع ہو گیا ۔ فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس کی سپلائی 13روزکے بعد بالاخر 36 گھنٹو ں کیلئے بحال کر دی گئی جس سے شہری علاقوں میں قائم چھوٹی فیکٹریوں کے علاوہ چند ٹیکسٹائل ملوں نے بھی کام شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

گیس ملنے سے مزدورں کے چہرو ں پر بھی خوشی نظر آئی لیکن صرف 36 گھنٹوں کی خبر نے اس خوشی کو پھیکا کر دیا ۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ 36 گھنٹے کا دورانیہ بہت کم ہے۔ ٹیکسٹائل فیکٹریوں کو صحیح طریقے سے چلانے کے لئے ہفتے میں کم از کم چار دن گیس ملنی چاہئے ۔ صنعتکاروں اور مزدوروں کا کہنا ہے کہ جن ٹیکسٹائل فیکڑیوں میں ہفتے کے سات دن کام ہونا چاہئے وہاں صرف ایک سے ڈھائی دن ہی کام ہو پاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :