تاندلیانوالہ‘ نواحی گاؤں میں نوبیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق

جمعہ 21 دسمبر 2012 16:03

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔21دسمبر 2012ء) تاندلیانوالہ کے نواحی گاؤں میں نوبیاہتا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہوگیا۔جمعہ کو پولیس کیمطابق تاندلیانوالہ کے تھانہ گڑھ کے علاقے 541 گ ب میں دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والا جوڑا کمرے میں گیس بھر جانے سے جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق اعجاز احمد اور اس کی بیوی نازیہ جن کا جمعرات کو ولیمہ ہوا تھا نے جمعہ کو کسی اپنے پیر کی زیارت کے لئے جانا تھا تو صبع کے وقت انہوں نے ناشتہ کیا اور بعد میں جب گھر والوں نے تیاری کرنا شروع کی اور ان کا پتا کیا تو انکا کمرہ لاک تھا،دولہا اور دلہن کے ولدین کی موجودگی میں کمرے کا تالاتوڑا گیا تودونوں اپنے بستر پر مردہ حالت میں پڑے تھے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دونوں کی موت کمرے میں گیس بھر جانے سے ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :