دادو ، سیتا ولیج میں ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے مبینہ الزام پر ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا دی، پیش امام کی مدعیت میں نامعلوم مقتول کے خلاف قرآن کی بیحرمتی ، پانچ سو ملزمان کے خلاف تھانے پر حملے اور قتل کا مقدمے درج ،ایس ایچ او سمیت6 پولیس اہلکار معطل، غفلت برتنے کا مقدمہ درج، 30 افراد گرفتار، واقعہ دادو کے علاقے سیتا ولیج میں پیش آیا، لوگوں نے مسجد کے پیش امام کو بتایا کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر مسجد میں قرآن کی بے حرمتی کی ہے اور آگ لگائی ،واقعے کے بعد لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا،فجر کے وقت سورج کی روشنی کے ساتھ ہی خبر پورے علاقے میں پھیل گئی، ہجوم نے تھانے پر حملہ کردیا،پولیس سے اسلحہ چھین لیا ، ملزم کو لاک اپ سے نکال کر اسے پتھر اور اینٹیں مارمار کر ہلاک کر دیا گیا،ہجوم نے ملزم کی لاش کو ایک کلومیٹر دور ایک چوک تک گھسیٹا ، لاش پر پٹرول چھڑک کر اس کو آگ لگا دی گئی، ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا، ملزمان کی شناخت کی گئی ہے، ایس ایس پی دادو عثمان غنی کی برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو
ہفتہ 22 دسمبر 2012 15:06
(جاری ہے)
اس واقعے کے بعد لوگوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق فجر کے وقت سورج کی روشنی کے ساتھ ہی یہ خبر پورے علاقے میں پھیل گئی اور ایک بڑے ہجوم نے تھانے پر حملہ کردیا اور پولیس سے اسلحہ چھین لیا۔
ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ملزم کو لاک اپ سے نکال کر اسے پتھر اور اینٹیں مارمار کر ہلاک کر دیا گیا۔ایس ایس پی نے کہا ہے کہ ہجوم نے ملزم کی لاش کو ایک کلومیٹر دور ایک چوک تک گھسیٹا جہاں لاش پر پٹرول چھڑک کر اس کو آگ لگا دی گئی۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔مقامی پولیس کی بے بسی کے بعد ایس ایس پی دادو کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچی جس کے بعد 30کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق کچھ ملزمان کی شناخت بھی کی گئی ہے۔سیتا ولیج تھانے کے ایس ایچ او سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے خلاف غفلت برتنے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے پیش امام کی مدعیت میں نامعلوم مقتول کے خلاف قرآن کی بیحرمتی جبکہ پانچ سو ملزمان کے خلاف تھانے پر حملے اور قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.