ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کو شدید قلت کے باوجود 25 فیصد گیس فراہمی کی جائے ، حکومت صنعتوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے ،ٹیکسٹائل برآمدات کا فروغ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے،ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے فوری اور دیرپا اقدامات کئے جائیں،مشیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر عاصم حسین کاپاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن میں ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ صنعتکاروں کے اجلاس سے خطاب
ہفتہ 22 دسمبر 2012 23:22
(جاری ہے)
پاکستان دنیا میں گیس پیداکرنیوالے ممالک میں ستائیسواں بڑا ملک ہے جبکہ سی این جی کے استعمال میں پاکستان کا نمبر پہلا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت صنعتوں کے فروغ پر یقین رکھتی ہے اور ٹیکسٹائل برآمدات کا فروغ حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔انھوں نے یقین دلایا کہ صنعتوں کو گیس فراہمی میں جنوری کے بعد بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔اس سے پہلے پی ٹی ای اے کے چیئرمین اصغر علی نے مشیر پٹرولیم کو گیس بندش سے ہونے والے نقصان سے آگاہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری ملکی معیشت کا بنیادی ستون تصور کیا جاتا ہے۔ملکی زرمبادلہ کا 62 فیصد ٹیکسٹائل کی برآمدات سے حاصل ہوتا ہے جس میں فیصل آباد کا شیئر 4 ارب ڈالر ہے۔ملک میں40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم والی یہ صنعت اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔صنعتی اور پیداواری عمل متاثر ہونے سے ٹیکسٹائل برآمدات کا گراف تیزی سے گر رہا ہے اور پیداواری عمل کی بندش سے روزانہ ایک ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔گیس لوڈ شیڈنگ نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ گذشتہ چار سال میں صنعتی سیکٹر کو گیس فراہمی میں 329 فیصد کمی ہو چکی ہے۔ سال 2008-09 میں صنعتوں کو 41 دن گیس کی بندش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سال-10 2009 میں 95دن، سال 2010-11 میں 136دن اور سال2011-12 میں 157 دن گیس بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ موجودہ مہینے کے 22 دنوں میں بھی صرف 5 دن گیس کی فراہمی ممکن ہو سکی اور اس دوران بھی پریشر اتنا کم کہ پیداواری عمل شروع ہی نہ ہوسکا۔ گیس جیسے اہم پیداواری عنصر کے بغیر ٹیکسٹائل انڈسٹری کس طرح اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مکمل تباہی سے بچانے کیلئے فوری اور دیرپا اقدامات کئے جائیں تاکہ صنعتی شعبہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکے۔پاکستان میں گیس جیسے قیمتی ایندھن کو صنعتوں کی بجائے سی این جی کی شکل میں جس بے دردی سے استعمال کیا گیااسکے نظیر کہیں نہیں ملتی۔ اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس کے ضیاع کو روکے اور اس کے صنعتی استعمال کو یقینی بنائے کیونکہ ٹرانسپورٹ کیلئے تو پٹرول کی شکل میں ایندھن موجود ہے مگر انڈسٹری کیلئے کوئی متبادل ایندھن میسر نہیں۔ دنیا بھر میں برآمدی صنعتوں کو ترجیحی بنیادوں پرپیداواری عوامل کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔ انھوں نے درخواست کی کہ ملک کیلئے بھاری زرمبادلہ کمانے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ سے استثنٰی دیا جائے جبکہ دوسری صورت میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو انفرادی سطح پربطور متبادل ایندھنLPG یاLNG کی ڈیوٹی فری ڈرآمد کی اجازت دی جائے تاکہ صنعتی اور پیداواری عمل متاثر نا ہو اور صنعتی پہیہ پوری روانی سے چلتا رہے۔اجلاس میں وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیل رانا فاروق سعید خان، مینجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن عارف حمید، گروپ لیڈر آپٹما گوہر اعجاز سمیت ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ صنعتکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کیمزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
-
بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
-
کراچی، غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت بارے تفصیلات سامنے آگئیں
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کو شہباز شریف کا دیا گیا بیان سامنے آگیا
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.