اگر پیپلزپارٹی سندھیوں کے کا لا باغ ڈیم کے حوا لے سے خدشات دور کرنا چا ہتی ہے تو27 دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرصدر زرداری یا بلا ول بھٹو اپنی پنجاب کی قیا دت کے ہمراہ اس کے خا تمے کا اعلان کریں،پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اس کے خلاف قراردادیں پیش کر ے ،مخدوم احمد محمود کے گورنر بننے کا فیصلہ اس کا اپنا تھا، اس کی گو رنری سیا سی خرید و فرو خت کا حصہ ہے،مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ کی پریس کانفرنس

اتوار 23 دسمبر 2012 19:09

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔23دسمبر۔ 2012ء) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے کا لا باغ ڈیم کے حوا لے سے خدشات دور کرنا چا ہتی ہے تو ستائیس دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرصدر زرداری یا بلا ول بھٹو اپنی پنجاب کی قیا دت کے ہمراہ اس کے خا تمے کا اعلان کریں اور پنجاب اسمبلی اور قومی اسمبلی میں اس کے خلاف قراردادیں پیش کر ے ،مخدوم احمد محمود کے گورنر بننے کا فیصلہ اس کا اپنا تھا تا ہم اس کی گو رنری سیا سی خرید و فرو خت کا حصہ ہے۔

وہ منگی برادری کے رہنما لیا قت منگی کی جا نب سے برادری کے ہمراہ فنکشنل لیگ میں شمو لیت کے مو قع پر پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز پا رٹی سے کہا کہ وہ جلسیاں کر کے مت ڈرئے اگر اسے جلسہ کر نا ہے تو حیدرآباد میں ہماری طرح کا جلسہ کر کے دکھا ئے انہوں نے دیگر سیاسی جما عتوں سے بھی کہا کہ وہ بھی جلسوں کے لیے چھو ٹے مو ٹے گر اؤنڈز تلاش کرنے کے بجا ئے حیدرآباد میں اسی جگہ جلسہ کریں پھر آکر ہم سے بات کریں کہ عوامی طا قت کس کے پاس ہے ان کا کہنا تھا کہ کا لا با غ ڈیم پر ہما ری پا رٹی کا موقف واضح ہے کہ یہ نہیں بننا چا ہیئے یہ پیپلز پا رٹی کے ہی لو گ ہیں جو سندھ میں ایک اور پنجاب میں جا کر دوسری بات کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل کا چو دہ دسمبر کا جلسہ ملک کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ تھا کسی کو یقین نہیں آتا تو وہ ایجنسیوں کی رپورٹس دیکھ لے اور انشاء اللہ سکھر میں ہو نے وا لا جلسہ اس سے بھی بڑا جلسہ ہو گا جس کی تا ریخ کا جلد اعلان کیا جا ئے گا انہوں نے کہا کہ حکو مت میں واپسی یا پیپلز پا رٹی سے اندرونی طور پر مفا ہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا تا ہم اگر وہ کا لے قا نون کا خا تمہ کر ے اور عوام کے دیگر مسائل حل کر ے تو شاید م سیاسی طور پر مان جا ئیں تاہم اس کا امکان نظر نہیں آتا فنکشنل لیگ اس مشکل مر حلے میں سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھو ڑے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ کے عوام اور سندھ کے لیے گو رنریاں اور وزارتیں چھوڑ دیں تو یہ پی پی پی کے لیڈروں کی خوش فہمی ہے کہ ہم مان جا ئیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کا رکردگی پر الیکشن لڑنے کی با ت کر تی ہے تو اس کی کا رکردگی سب کے سامنے ہے جبکہ اس نے سندھ کی تقسیم کا جو کام کیا ہے اس پر تو سندھ کے عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ چو دہ دسمبر کو سندھ کے عوام تبدیلی کا عندیہ دے چکے ہیں اور فنکشنل لیگ اور پیر صا حب پگا ڑا کی صورت میں ان کو تبدیلی نظر آ گئی ہے اور سندھ کے عوام اسے محسوس بھی کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ کر اچی میں امن کا قیام قائم علی شاہ حکو مت کے بس میں نہیں ہے انہوں نے کہا کہالیکشن میں نئے اتحا د بھی بنیں گے اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ بھی ہو گی تا ہم اس وقت صرف ہمارا اتحاد صرف این این پی سے ہے انہوں نے اس مو قع پر وضا حت کی کہ پنجاب میں فنکشنل لیگ کے صدر کا انتخاب نہیں ہوا اس مو قع پر سندھ اسمبلی میں اپوزیشنلیڈر نصرت سحر عباسی ،ایم پی اے رفیق بھا بھن ، سید زاہد حسین شاہ ، سید اجمل حسین شاہ و دیگر مو جو د تھے ۔