Live Updates

تبدیلی صرف الیکشن کے ذریعے آئے گی‘دوہرے نظام سے سندھ تقسیم ہورہاہے ، پورے صوبے میں ایک طرح کا نظام ہونا چاہیے‘ پورا پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے ‘ ہم جانتے ہیں یہ کیسے ختم ہوگی‘طاہرالقادری نے جوبات بھی کی وہ بالکل ٹھیک ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کادادو اور میہڑ میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب

پیر 24 دسمبر 2012 14:11

دادو/میہڑ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔24دسمبر 2012ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلی صرف الیکشن کے ذریعے آئے گی،دوہرے نظام سے سندھ تقسیم ہورہاہے ، پورے صوبے میں ایک طرح کا نظام ہونا چاہیے‘کراچی سے لیکر بلوچستان تک پورے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے ‘تحریک انصاف جانتی ہے کہ دہشت کیسے ختم ہوگی‘طاہرالقادری نے جوبات بھی کی وہ بالکل ٹھیک ہے۔

وہ پیر کو یہاں دادو اور بعد ازاں میہڑ میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے ۔ عمران خان نے کہا کہ دوہرے نظام سے سندھ تقسیم ہورہاہے ، پورے صوبے میں ایک طرح کا نظام ہونا چاہیے۔تحریک انصاف اقتدار میں آکرپورے ملک میں اسلامی جمہوری نظام لائیں گے ۔پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلیں گے اور ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ اب سب کی وکٹیں گرنے والی ہیں تحریک انصاف اقتدار میں آکر ملک میں پسماندگی کا خاتمہ کرے گی اور امیر اور غر یب کے فرق کو ختم کیاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے جو باتیں کیں ہیں وہ بالکل ٹھیک ہیں لیکن تبدیلی صرف الیکشن سے ہی آئے گی ۔الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے اور مقرر وقت پر آئینی طریقے سے الیکشن کا انعقاد ہونا چاہئے۔موجودہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے کراچی سے لیکر بلوچستان تک پورے ملک میں دہشت گردی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جانتی ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیسے ہوگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات