فیصل آباد،صنعتوں کی گیس کے بعد بجلی بھی غیر معینہ مدت کیلئے بند

پیر 24 دسمبر 2012 16:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔24دسمبر 2012ء) فیصل آباد میں ٹیکسٹائل سمیت بڑی صنعتوں کو گیس کے بعد بجلی کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ اگر فوری طور پر بجلی کی فراہمی بحال نہ ہوئی تو وہ مزدوروں کو لے کر سڑکوں پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

کھرڑیانوالہ کے علاقے میں واقع اڑسٹھ بڑے صنعتی اداروں کو فیسکو کی جانب سے گزشتہ شب غیر معینہ مدت کے لیے بجلی کی فراہمی معطل کر دی۔

فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے اور صرف ایسے اداروں کو بجلی کی فراہمی معطل کی گئی ہے جو خود بجلی کی پیداوار کر رہے ہیں جبکہ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ صنعتوں میں گیس بندش کے باعث بجلی کی پیداوار کا عمل مکمل طور پر بند ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :