سندھ یو نیورسٹی سے تین سال قبل ٹیسٹ پا س کر نے والے امیدواروں نے آفر لیٹر نہ ملنے کے خلاف اعلیٰ حکام سے اپیلیں ،احتجاجی مظاہرے کرتے تھک ہار کے اللہ تعالیٰ سے نوکری کے حصول کیلئے اپیل کر ڈالی

پیر 24 دسمبر 2012 18:59

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔24دسمبر۔ 2012ء) سکھرپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرہاور فلگ شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے پی ایس ٹی پاس اساتذہ جس کی قیا دت عبدالرشید چنہ ، ساجد شاہ ، ساجد حسین مہر ، زاید علی میرانی و دیگر کر رہے تھے اس مو قع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم نے تین سال قبل اس امید سے سندھ یو نیورسٹی کے زیر انتظام ٹیسٹ میں حصہ لیا تھا کہ کا میاب ہو کر ہم پرائمری ٹیچر بن کر اپنے گھر کی کفا لت کریں گے ہم نے ٹیسٹ تو پاس کر لیا مگر اس وقت تک ٹیچر نہیں بن سکیں اور ہمیں تین سال سے آفر لیٹر جا ری کر نے کے حوالے سے نت نئے دلاسے دیئے جا رہے ہم ان دلاسوں سے تنگ آکر احتجاج کا سلسلہ کیا مگر موجودہ حکومت کو ئی توجہ دینے کو تیار نہیں نت نئے طریقے استعمال کئے مگر کچھ نہ بن سکا آخرکار مجبوراً اللہ تعالیٰ سے اپیل کرنے پر مجبور ہیں زمین پر کوئی سننے کو تیار نہیں تو کیا ہوا اللہ تعالیٰ ہم غریبوں کی سنے گا اب ہم نے اللہ تعالیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے کرپشن میں ملوث حکمرانوں کے دل میں رحم بھر دے تاکہ ہمیں آفر لیٹر جا ری ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :