سکھر، کندہرا کی شر برادری کے مر د و خواتین کاپو لیس کے خلاف سر پیٹ کر احتجا جی مظاہرہ ،دھرنا،احتجا ج کے دوران چا ر خوا تین بے ہوش ہو گئیں،خوا تین نے قانون نا فذ کر نے وا لے ادارے کی گا ڑی کو روک لیا

منگل 25 دسمبر 2012 18:21

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔25دسمبر۔ 2012ء) سکھر میں کندہرا کی شر برادری کے مر د و خواتین نے پو لیس کے خلاف سر پیٹ کر احتجا جی مظاہرہ کیا اور دہرنا دیااحتجا ج کے دوران چا ر خوا تین بے ہوش ہو گئیں اور احتجاج کر نے وا لی خوا تین نے قانون نا فذ کر نے وا لے ادارے کی گا ڑی کو بھی روک لیا مظاہرین کی قیا دت بخت اللہ ، مسمات حیا تا ں ، مسمات سبھائی ، در محمد و دیگر نے اس مو قع پر سر پیٹتے ہو ئے اور پو لیس کیخلاف نعرے بازی کر تے ہو ئے بتا یا کہ گذشتہ شب پو لیس انکی برادری کے ایک شخص وا حد بخش کے گھر میں کا ر چو ری کے شک میں گھر میں گھس آئی اور آتے ہی اہل خا نہ کو یر غمال بنا کر ان سے رقم لب کی اور نہ دینے پر فا ئرنگ کر کے واحد بخش کو زخمی کر کے گھر سے مو یشی ، واحد بخش کی بیوی مسمات حا جران سمیت چا ر خواتین جن میں واحد بخش کی دو بیٹیان تین سالہ شا ہدہ اور دو سالہ فر حانہ کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی ہے انہوں نے بتا یا کہ زخمی کو سکھر کے سول اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں پر وہ زندگی و مو ت کی کشکمش میں مبتلا ہے انہوں نے کہا کہ علا قے میں ان کی برا دری کے ساتھ پو لیس کی زیا دتیاں حد سے بڑھ گئی ہیں آئے دن کو ئی نہ کو ئی بہانہ بنا کیر ان کے گھروں پر چڑ ہا ئی کر کے چا در و چا ر دیواری کا تقدس پا مال کیا جا تا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصا ف کیا جا ئے اور اس واقعہ کی تحقیقات کی جا ئے اور ذمہ دار اہل کا روں کے خلاف کا روائی کی جا ئے ۔

متعلقہ عنوان :